ڈیرہ مراد جمالی ،الیکشن ٹریبونل بلوچستان ہائی کورٹ نے ریڑینگ آفیسر حلقہ پی بی 11ڈیرہ مراد جمالی چھتر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) الیکشن ٹریبونل بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے ریڑینگ آفیسر حلقہ پی بی 11ڈیرہ مراد جمالی چھتر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقہ پی بی 11ڈیرہ مراد جمالی سے پیپلز پارٹی کے نامزدامیدوار سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اصغر خان عمرانی آزاد امیدوار میر شوکت خان بنگلزئی آزاد امیدوار میر جعفر کریم بھنگر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار حاجی رحمت الله بنگلزئی پی بی 12تمبو سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار وڈیرہ عرض محمد عمرانی کا غذات نامزدگیاں درست قرار دیتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جبکہ کچھی جھل مگسی نصیرآباد کی این اے 260پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کے کاغذات نامزدگیوں پر الیکشن ٹریبونل بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل 22جون کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے دریں اثنائ پیپلز پارٹی کے نامزدامیدوار سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اصغر خان عمرانی کے کاغذات نامزدگی کی بحالی کا سنتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکنوں حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عمرانی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں جشن کا سماء ڈھول کی تھاپ کر کارکنوں نے رقص کیئے اورمتھائیاں تقسیم کی گئیں شکرانہ کے نوافل ادا کیئے گئے ۔