ْ بھاگ و گردونواح کی عوام جوہر اور بارشوں سے جمع شدہ پانیپینے پر مجبور ہیں،عبدالئحی بلوچ

کچھی کینال منصوبہ صرف کاغذات ہی میں کامیاب ہوسکا ہے، عام انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد بھاگ میں پانی کا مسئلہ حل کروں گا بلوچستان کو امن کو گہوراہ بنانے اور بلوچ قوم کی ترقی خوشحالی اور سرزمین بلوچستان کے دفاع کیلئے میدان میں نکلے ہیں ہمارا مقصد بلوچ قوم کو مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے، سربراہ بی این ایم کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 22:00

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259سبی کوہلوڈیرہ بگٹی بارکھاںکے نامزد امیدوار ڈاکٹر عبدالئحی بلوچ نے کہا ہے کہ بھاگ کے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں قیام پاکستان کے بعد 70سالوں میں بھاگ و گردونواح کی عوام جوہر اور بارشوں سے جمع شدہ پانی جانوروں کی طرح استعمال کرنے پر مجبور ہے کچھی کینال منصوبہ صرف کاغذات ہی میں کامیاب ہوسکا ہے عام انتخابات میں بھرپور کامیابی کے بعد بھاگ میں پانی کا مسئلہ حل کروں گا ہ25جولائی کے انتخابات میں اصل مقابلہ جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیاں ہوگا جس کیلئے کمر کس لی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ وقوم پرست لیڈر ڈاکٹر عبدالئحی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو امن کو گہوراہ بنانے اور بلوچ قوم کی ترقی خوشحالی اور سرزمین بلوچستان کے دفاع کیلئے میدان میں نکلے ہیں ہمارا مقصد بلوچ قوم کو مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے بلوچستان میں جمہوری قوتیں ہر حال میں ووٹ کے تقدس اور ووٹر کو عزت واحترام دینے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو درپیش مسائل ومشکلات کے خاتمہ کیلئے اپنا رول پلے کررہی ہیں تاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہوسکے میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ دیں اور اپنے نمائندے منتخب کریں اور ایسے نمائندوں کا احتساب ضرور کریں جنہوں نے پانچ سال صرف عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی لوٹ مار کرنے والی قوتوں سمیت عام انتخابات میں غیر جمہوری قوتوں کو بھی مستر دکریں گے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا بھاگ میں پانی کا بحران صدیوں پرانا ہے جس کا آج تک کوئی حل نہیں ہوسکا عوام بارش کے انتظار میں رہتے ہیں جس کا پانی ایک تالاب نما بند میں جمع ہوتا ہے جس سے انسان اور جانور ایک ساتھ پانی پیتے ہے انہوں نے کہا کچھی کینال صرف کاغذات کی حد تک ہی بن سکا ہے کچھی کینال منصوبی بری طرح ناکامی کا شکار ہیں بی این ایم عام انتخابات میں کامیاب حاصل کرکے بھاگ میں پانی کے بحران کا مستقل حل کرے گی تاکہ عوام کو زندگی بسر کرنے کیلئے بھر پور موقع مل سکے ۔