بہت جلد برطانوی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے‘ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

جمعہ 22 جون 2018 07:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیرکے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد برطانوی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما خالد محمود چوہدری کی قیادت میں آئے وفدسے ملاقات کے دوران بیرسٹر سلطان محمود چوہدریکا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت انھیں پہلے ہی موصول ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے کشمیری عوام کی قربانیوں اور ان کی جرات کو سلام پیش کیا۔