پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس میں644.23پوائنٹس کی کمی

جمعہ 22 جون 2018 07:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔ کے ایس ای100انڈیکس 600سے زائد پوائنٹس کم گیا اور مارکیٹ 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی، انڈیکس 42300 پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بند ہوا۔ عید کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اورصرف 2 روزہ مندی میں انڈیکس 1300سے زائد پوائنٹس کم ہو گیا اور اسی مدت میں مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کے 267ارب روپے ڈوب گئے۔

شیئرز مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں644.23پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43002.84پوائنٹس سے کم ہو کر42358.61پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای 30انڈیکس 315.03پوائنٹس کی کمی سے 20888.28پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس513.48پوائنٹس گھٹ کر30691.34پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس855.54پوائنٹس کے خسارے سی72252.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،276میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں جمعرات کو 24کروڑ16لاکھ 81ہزار410 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 13کروڑ63لاکھ 75ہزار 780حصص کا کاروبار ہوا تھا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ1کھرب 45ارب86کروڑ14لاکھ33ہزار277روپے کی کمی سے 86کھرب91ارب 99کروڑ52لاکھ82ہزار119روپے رہ گیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 4کروڑ83لاکھ ،سمٹ بینک 2کروڑ19لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ64لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ96لاکھ18ہزار اور پاور سیمنٹ لمیٹڈ 94لاکھ30ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت200.00روپے کے اضافے سی8300.00روپے ہو گئی اسی طرح سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت47.90روپے بڑھ کر 1139.99روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو اور پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب161.50روپے اور 111.98روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت3068.50روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت2134.01روپے پر آ گئی ۔