مسلم لیگ ن کی حکومت نے سنیٹری ورکرز کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ‘سنیٹری ورکرز کے دیگر مسائل تو دور کی بات لیکن ہمارا بنیادی مسئلہ وہ سرکاری محکموں میں خاکروبوں کی آسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کی بھرتیاں غیر مناسب ہے اس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے

مرکزی چیئرمین آزادکشمیر فیڈریشن سنیٹری ورکرز محمد یٰسین کا ہنگامی اجلاس سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 16:14

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مرکزی چیئرمین آزادکشمیر فیڈریشن سنیٹری ورکرز محمد یٰسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سنیٹری ورکرز کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سنیٹری ورکرز کے دیگر مسائل تو دور کی بات لیکن ہمارا بنیادی مسئلہ وہ سرکاری محکموں میں خاکروبوں کی آسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کی بھرتیاں ہیں جو غیر مناسب ہے اس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے حکومت اگر ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتی تو ہمارے حق پر ڈاکہ مارنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ ہمیں اپنا بنیادی تو مل سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں تنظیم کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مرکزی صدر محمد ظفر،مرکزی سیکرٹری جنرل محمد فیصل،صدر ضلع باغ شیخ محمد رشید،اوردیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سنیٹری ورکرزوں کے ساتھ ہر ضلع میں ناانصافی تو ہوتی ہے لیکن جو زیادتی باغ کے لوگوں سے ہو رہی ہے وہ کہیں بھی نہیں ہوتی اگر ہمارے لوگوں کو سرکاری محکموں میں ایڈجسٹ نہ کیا گیا تو ہم پورے آزاد کشمیر میں کام چھوڑ ہڑتال کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باغ کے تمام سرکاری محکموں میں سنیٹری ورکروں کی جگہ دوسرے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے کفل گڑھ میں کالج کے اندر ایک خالی آسامی کے لیے ہم نے درخواست وزیر اطلاعات مشتاق منہاس سے منظور کر کر بھی دی لیکن وہاں کے پرنسپل نے کہا کہ ہم یہاں اپنے لوکل آدمی کو لگائیں گے آپ کو ایڈجسٹ نہیں کر سکتے۔