ٹکٹ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ہی جاری کیے جائیں گے‘شہباز شریف
نیازی اور زرداری کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے کے پی اور سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ‘صدر مسلم لیگ (ن)
جمعہ 22 جون 2018 22:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مسلم لیگ (ن )سے والہانہ محبت کرتے ہیں،خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔
پی ٹی آئی نے پانچ سال میں پختونخوا کے عوام کے ساتھ کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ نیازی اور زرداری کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے کے پی اور سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔یہاں سینکڑوں میگا پروجیکٹس لگائے ہیں۔ جن میں قوم کے اربوں روپے کی بچت کی ۔ پنجاب میں ہر شعبے میں بے مثال ترقی ہوئی جس کی تعریف کرنے پر عالمی ادارے بھی مجبور ہیں۔ آئندہ الیکشن میں اگر اللہ نے موقع دیا تو خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کو بھی پنجاب جیسا بنا کر دکھائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج اگر پورے ملک میں امن قائم ہے تو یہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی بہترین پالیسیوں کا مرہون منت ہے۔ ہم نے کراچی کی بد امنی کو امن میں بدلا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا۔ کراچی کا امن ہی سندھ سے مسلم لیگ ن کی جیت کی نوید ہے۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہماری حکومت کی وفاق اور پنجاب میں بہترین کارکردگی آئندہ الیکشن میں ہماری کامیابی کی دلیل بنے گی اورمسلم لیگ ن انشاء اللہ چاروں صوبوں سے جیتے گی۔ اجلاس میں شہباز شریف کے آئندہ دورہ کراچی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے اجلاس میں موجود رہنماؤں کو بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے بھی بتایا اور ان کی دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.