برابری پارٹی پاکستان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 15حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے گی
تمام امیدواروں کے کاعذات نامزدگی کو منظور کیا جاچکا ، جواد احمد سمیت دیگر امیدواربھر پور عزم سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں
ہفتہ 23 جون 2018 20:57
(جاری ہے)
برابری پارٹی پاکستان ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 15 حلقوں سے جنرل الیکشن میں حصہ لے گی تفصیلات کے مطابق چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد لاہور سے قومی اسمبلی کے 2حلقوں این اے 131 ،132 اور کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این ا ے 246 لیاری سے جنرل الیکشن میںحصہ لے رہے ہیں جبکہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62سے غلام مصطفی،جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے سید علی عباس،این اے 78نارووال سے ابوزر خالد،این اے 110 فیصل آباد سے ایم ندیم پاشا،این اے 121 شیخوپورہ سے محمد عثمان اور این اے 133لاہور سے نعمان حسین قریشی پارٹی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقوں پی پی 50 نارووال سے نجم الحسن ، پی پی 54گوجرانوالاسے مسز مدثر اقبال،پی پی 63 نوشہرہ ورکاں سے نثار احمد بزمی اور پی پی 136 مرید کے سے ذوہیب احمدجبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7شکار پور سے زیب الرحمان مہر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 28 کوئٹہ سے محمد عالم کاسی پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جاچکا ہے ان کا تعلق مڈل کلاس اور محنت کشوں سے اور یہ اپنے حلقہ انتخاب میں معروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی کثیر تعداد انہیں ووٹ ڈالے گی تاکہ یہ منتخب ہوکر اسمبلیوں میں اپنے حقوق کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی میں شریک ہوں ۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.