کرپشن لوٹ مار کا راستہ روک کر نفاذ اسلام کی جدوجہد جاری رہے گی، مولانا عبدالحق ہاشمی
عوام الناس الیکشن میں جماعت اسلامی ودینی جماعتوں کا ساتھ دیں باربار آزمائے ہوئے ہو دوبارہ آزمانا دانشمندی نہیں ،صوبائی امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 23 جون 2018 22:03
(جاری ہے)
دینی جماعتوں کا ایجنڈا ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہے ۔ پرامن اسلامی انقلاب ہی ملکی مسائل کا حل ہے ۔ نفاذ اسلام کا ایجنڈا ملک و قوم کی بقا اور سلامتی کا ایجنڈا ہے جسے ہم نے اپنے منشور کا مرکزی نقطہ قرار دیاہے اسلامی شریعت کے مقابلے میں دوسرا کوئی نظام انسانیت کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت نہیںدے سکتا ۔
انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد حکمران خاندانوں کے کارخانوں ، بنگلوں اور اندرون و بیرون ملک اثاثوں میں بے پناہ اضافہ ہواجبکہ عوام غربت ، جہالت ، مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پستے رہے ۔ یہ لوگ عوام کے کندھوں پر سوار ہوکر خدا بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مورچے بدل کر عوام کو دھوکہ دینے والوں کو بعض سیاسی جماعتوں نے سینے سے لگا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ محض اقتدار چاہتی ہیں ملک میں تبدیلی یا انقلاب ان کا ایجنڈا نہیں ۔دینی کارکنان کی دعوتی ، سیاسی جدوجہد فرد ، گروہ یا پارٹی لیڈر کے لیے نہیں ، اعلیٰ مقاصد ، اسلامی نصب العین اور نظام مصطفیٰؐ کے قیام کے لیے ہے ۔جماعت اسلامی تمام دینی قوتوں کو متحد کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے انشاء اللہ اس اتحاد کی بدولت سیکولر ، کرپٹ ، مفاد پرست سیاست کو شکست دیں گے ۔جماعت اسلامی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوامی رابطہ ، عوامی خدمت اور قومی محاذ پر سیاسی جدوجہد اور دینی محاذ پر وحدت ، محبت ، یکجہتی کی جدوجہد جاری رکھی ہے ۔ پارلیمنٹ اور قومی سیاسی محاذ پر امانت و دیانت ، شائستگی اور تسلسل کے ساتھ مثبت جدوجہد کا کردا ادا کیاہے اور ہمیشہ عوام کے لیے فخر کا باعث بنے ہیں ۔ اگر انتخابات منشور ، کارکردگی ، امانت و دیانت اور صلاحیت کی بنیاد پر ہوئے تو ملک کی قسمت و تقدیر بد ل جائے گی ایم ایم اے، بالخصوص جماعت اسلامی کی کامیابی ہی ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتاہے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.