بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز پر مشستمل دو ٹربیونلز نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت

بلوچستان عوامی پارٹی کے میر عاصم کردگیلو ،پشتونخوامیپ کی فمہیدہ بی بی، نوابزادہ گہرام بگٹی ، ایم کیو ایم کے ملک عمران کاکڑ کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دیدیا

ہفتہ 23 جون 2018 22:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم کاکڑ اور جسٹس جناب جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل دو ٹربیونلز نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی این ای260 نصیرآباد سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو ،پشتونخوامیپ پی بی 7 سبی سے امیدوارفمہیدہ بی بی، پی بی 10 سے امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی ،این اے 265 کوئٹہ سے ایم کیو ایم کے امیدوار ملک عمران کاکڑ کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دیدیا ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی این اے 260 نصیر آباد سے بی اے پی کے امیدوار و سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو کی اپیل پر سماعت ہوئی سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو اور انکے وکیل عامر نواز رانا ایڈوکیٹ ٹربیونل میں پیش ہوئے،ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا میر عاصم کردگیلو کے کاغذات نامزدگی اثاثے ظاہر نہ کرنے، تجویز و تائید کنندہ کے غیر متعلقہ حلقے سے ہونے پر مسترد کئے گئے تھے پی بی 7 سبی سے پشتونخوا میپ کی امیدوار فمہیدہ بی بی کی اپیل پر سماعت ہوئی دلائل مکمل ہونے پر ٹربیونل نے امیدوار فمہیدہ بی بی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیاامیدوار فمہیدہ بی بی کے کاغذات نامزدگی تائید کنندہ کے سرکاری ملازم ہونے کے باعث مسترد ہوئے تھے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی اورسرفراز بگٹی کے خلاف اعتراضات مسترد، ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھا نوابزادہ شازین بگٹی نے سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو اپلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا ریٹرننگ افسر پی بی 10 ڈیرہ بگٹی نے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کئے تھے نوابزادہ گہرام بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل مسترد کئے پی بی 10 سے امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ برقرار سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے نوابزادہ گزین مری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ اپلیٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا پی بی 50 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار حسن جاموٹ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی عبدالرحیم نامی ووٹر نے امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا فیصلہ اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا دلائل مکمل ہونے کے بعد اپلیٹ ٹربیونل نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا این اے 265 کوئٹہ سے ایم کیو ایم کے امیدوار ملک عمران کاکڑ کی اپیل پر سماعت ہوئی ٹربیونل نے امیدوار ملک عمران کاکڑ کو انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔