آکاش ویب سائٹ (ایڈوائزری سینٹر فار افوڈ ایبل سیٹلمنٹ اینڈ ہائوسنگ) کا اجرا 30جون کو ہوگا

پیر 25 جون 2018 17:17

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز ایندڈیولپرز (آباد) کے زیر اہتمام آبادافورڈ ایبل ہائوسنگ اسکیم کے لیے آکاش ہائوسنگ کنسلٹنٹس ،افورڈ ایبل ہائوسنگ اینڈ انرجی پاورٹی کے بانی چیئرمین زیغم رضوی کے تعاون سے 30 جون 2018 کو آکاش ویب سائٹ (ایڈوائزری سینٹر فار افوڈ ایبل سیٹلمنٹ اینڈ ہائوسنگ) کا اجرا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب اجرا کے مہمان خصوصی این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکٹ اینڈ پلاننگ کے ڈین ڈاکٹر نعمان احمد ہوں گے۔ آکاش ویب سائٹ کے اجرا کا مقصدآباد کی افورڈ ایبل ہائوسنگ سے مستفید ہونے والوں کو مستند اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :