انتظامیہ کو سرگودھا ریجن میں 6ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا

الیکشن کمیشن کی طرف سے عملہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات پر عملدر آمد نہ ہو سکا ، پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے آئی جی پنجاب سے مزید نفری،گاڑیاں ، میٹل ڈیٹیکٹراور اسلحہ طلب کر لیا گیا ، ذرائع

پیر 25 جون 2018 20:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) انتظامیہ کو سرگودھا ریجن میں 6ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا، الیکشن کمیشن کی طرف سے عملہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات پر عملدر آمد نہ ہو سکا ، پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے لیے آئی جی پنجاب سے مزید نفری،گاڑیاں ، میٹل ڈیٹیکٹراور اسلحہ طلب کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے انتظامیہ کو ریجن بھر کے 66تھانوں میں 6ہزار سے زائد پولیس نفری کی کمی کا سامنا ہے اس وقت ریجن بھر میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 5ہزار کے قریب اہلکار موجود ہیں جبکہ آبادی کے لحاظ سے ریجن بھر میں اہلکاروں کی تعداد 13ہزار سے زائد ہونی چاہیے سرگودھا میں 2ہزار7سو 6 اہلکار موجود ہیںانتظامیہ کے پاس اس وقت 103گاڑیاں موجود ہیں جن میں سے اکثر خستہ حالی کا شکا ہیں ان میں ضلع سرگودھا میں 54گاڑیاں جبکہ دیگر اضلاع میں گاڑیوں کی تعداد انتہائی کم ہے اسی طرح سے انتظامیہ کے پاس اس وقت 50میٹل ڈیٹیکٹر ، 18واک تھرو گیٹس ، 100سے زائد وائرلیس سیٹ ہیں جبکہ ریجن بھر میں پولیس کے پاس 1500سے زائد بندوقوں سمیت اسلحہ موجود ہے جبکہ 3ہزار سے زائد پولیس اہلکار بانس کی چھڑیوں کے ذریعے عوام کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نفری اور دیگر حفاظتی سامان کی کمی کے پیش نظر انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے احکامات کے باوجود تاحال سکیورٹی فراہم نہیں کی دوسری طرف انتظامیہ نے آئی پنجاب کو پولیس نفری اور دیگر سامان کی کمی سمیت تفصیلی رپورٹ بھجواتے ہوئے الیکشن کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے مزید نفری طلب کر لی ۔