آزادانہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے،کمشنر قلات ڈاکٹر سعید احمد جمالی

پیر 25 جون 2018 21:16

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ آزادانہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گی اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پر امن ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے خضدار میں عوامی نمائندوں اور جمہوری عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ملنے والی مبینہ دھمکیوں کے بارے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ زسکندر زیشان ڈپٹی کمشنر قلات قیصر خان ناصر ،ڈی سی شہید سکند آباد ڈاکٹر خدائے رحیم ،ڈی سی آواران حسین جان ،ڈی سی خاران اسماعیل ابراہیم ،ایس ایس پی خضدار لعل جان بلوچ ایس ایس پی لسبیلہ آغا رمضان ،ایس ایس پی قلات نزر جان بلوچ ایس پی سکندر آباد منظور احمد ایس پی واشک عیسیٰ جان رند ایس پی آواران کمال خان ایس پی مستونگ محمد ایوب خان اے سی پی خضدار حاجی بشیر احمد مینگل اے سی مستونگ سہیل احمد اے سی بیسیمہ ظفر علی بلوچ ودیگر نے شرکت کی اور الیکشن 2018کے حوالے سے اجلاس کو اپنی تجاویز پیش کیئے اور مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر قلات ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری عمل کو صبوتاژکرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور جو عناصر اس قسم کی دھمکیاں دے رہی ہے حکومت ان سے سختی سے نمٹے گی انہوں نے عوام الناس اور امید واروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی انتخابی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھیں جبکہ انتظامی اپنے فرائض غیر جانبدارانہ طور پر تندہی سے ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ آر اوز کو گاڑی سمیت الیکشن کمیشن کی ہر ہدایت پر من و عن عمل درآمد کیا جائے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر پانی اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیگی انہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حفاظت کے لئے پولیس لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زریعے سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی کمشنر قلات ڈویژن میں قلات ڈویژن کے تمام ضلعی سربراہان اور پولیس کے آفسران کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں شر پسند عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کے خلاف فوری اقدامات اٹھائیں تھا کہ کسی بھی شر پسند کو پر امن انتخابی ماحول کو خراب کرنے کا موقع نہ مل سکیں ۔