پیپلز پارٹی نی عام انتخابات کے لئے 10واں انتخابی منشور تیار کر لیا

بلاول بھٹو زرداری 28 جون کو اعلان کریں گے،پیپلز پارٹی کا یہ 10 واں انتخابی منشور ہوگا، پہلا منشور 1970 کے انتخابات میں جاری ہوا

پیر 25 جون 2018 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پیپلز پارٹی نیعام انتخابات کے لئے 10واں انتخابی منشور تیار کر لیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 28 جون کو اعلان کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات کے لئے انتخابی منشور تیار کر لیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 28 جون کو منشور جاری کریں گے۔

بلاول بھٹوزرداری اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے منشور سامنے لائیں گے۔ پیپلز پارٹی کا یہ 10 واں انتخابی منشور ہوگا، پہلا منشور 1970 کے انتخابات میں جاری ہوا۔پی پی پی کا پہلا انتخابی منشور ذوالفقار علی بھٹو نے جاری کیا، محترمہ بینظیر نے چھ منشور دئیے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی پہلا انتخابی منشور ، بلاول بھٹو نے خصوصی دلچسپی سے بنایا ہے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے منشور میں انقلابی اقدامات دئیے ہیں۔پی پی پی کا انتخابی منشور پسے ہوئے محروم طبقات کا منشور ہے۔منشور میں معاشرے کے تمام طبقات کے مسائل کا حل دیا گیا ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس منشور انتخابات کیلئے عمل کرنے کیلئے دیتی ہے۔منشور میں جو بھی وعدہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وہ وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے۔