جانتے بوجھتے ملک کو کرپٹ لوگوں کے حوالے کرنا خود کشی ہوگی ‘سراج الحق
پاکستان کو اس وقت بیرونی دشمنوں کی طرح اندرونی طور پر بھی آستین کے سانپوں نے گھیر رکھاہے
پیر 25 جون 2018 23:39
(جاری ہے)
انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کے لیے دینی قیادت وجماعتوں کا اتحاد وقت کی آواز ہے ۔
انہوںنے کہاکہ خیبر پی کے بدامنی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے لیکن مرکزی حکومت نے صوبے کے عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا ۔ جماعت اسلامی صوبائی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی اور ہم اپنے اس فرض کو آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے مگر وفاق نے خیبر پختونخوا کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اب عوام بیدار ہیں ، وہ اپنے ووٹ کی قوت سے حالات تبدیل کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاق اور صوبوں میں د یانتدار قیادت کے انتخاب سے ہی پاکستان کو ایک ویلفیئر اسلامی ریاست بنایا جاسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کا منشور ویلفیئر اسلامی پاکستان کا بہترین ایجنڈا ہے ملکی مسائل کا حل صرف اسلام کے عادلانہ نظام میں ہے ۔ ملک میں شریعت کے نفاذ سے عوام کے اندر خوشی اور اطمینان کی ایک لہر دوڑ جائے گی ۔ ہم سودی نظام ختم کر کے زکوة و عشر کا پاکیزہ معاشی نظام دیں گے ۔ ٹیکسوں کا بالواسطہ نظام ختم کر کے براہ راست ٹیکس کا نظام رائج کریں گے تاکہ غریب کو امیروں کے برابر ٹیکس نہ دینا پڑے اور عام آدمی کو ٹیکس کے بوجھ تلے سے نکالا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ہم وسائل کی مساویانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے اور تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں ہر فرد تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی تک ریاست کی طرف سے بے روزگاری الائونس دیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل مشر ق ومغرب کی بجائے مدینہ کی اسلامی ریاست کو اپنے لیے نمونہ سمجھتی ہے اور ہم اقتدار میں آکر خلافت راشدہ ؓ کے نظام کو اختیار کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.