یو ای ٹی میں سیلاب کے خدشات، انتظامات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

پیر 25 جون 2018 23:51

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سنٹر آف ایکسیلنس برائے واٹر ریسورسز انجینئرنگ کے زیر اہتما م یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں سیلاب کے خدشات، انتظامات اوراس کے لئے کام کرنے والے اداروں کی صلاحیت کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، ڈائریکٹر یونیسکو ڈاکٹر شہباز، چیف میٹر و لوجیکل آفیسرمحمد ریاض خان،ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسیلنس برائے واٹر ریسورسز انجنیئرنگ ڈاکٹر حبیب الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر نور محمد خان سمیت طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کی افتتاحی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد نے کہا کہ انجنیئرنگ یونیورسٹی نے ہمیشہ اداروں کی صلاحیت کو نکھارنے کیلئے کلیدی کردار سر انجام دیا ہے اور اس سیمینار کے انعقاد کا مقصدبھی اُسی سلسلے کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریونیسکو کا کہنا تھا کہ پانی کا موجودہ بحران نہ صرف پاکستان کا بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس سے نبردآزما ہونے کیلئے بین الاقوامی سطح پر جدو جہد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی موجودہ صورت حال کا حل ایک ہم گول ہے جسے اس حاصل کرنا ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا ایجنڈا ہے۔یو ای ٹی، JICAاور UNECO کے باہمی اشتراک سے اس پروجیکٹ پر کرنے والے ملک بھر میں فلڈ مینجمنٹ اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حبیب الرحمن ڈائریکٹر سنٹر آف ایکسیلنس برائے واٹر ریسورسز انجنیئرنگ نے سال 2011ء سے اب تک کی ہونے والی پیش رفت، انتظامات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق روشناش کر وایا ۔ انہوں نے بتایا کہ یو ای ٹی،JICAاور یونیسکو کے توسط سے ایسے آلات بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ جس میں سیلاب کی بروقت اطلاع، بارشوں کی تعداد اور دریائوں میں بہنے والے پانی سے سیلاب کی نوعیت اور شدت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے۔