الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فنڈز کی جانچ پڑتال کا معاملہ کمیٹی کوبھجوانے کا خیرمقدم کرتے ہیں ، ترجمان پی ٹی آئی

منگل 26 جون 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فنڈز کی جانچ پڑتال کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی لیڈر اور ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کے مالی معاملات کمیٹی کوبھجوانے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کی فنڈنگ میںگھپلے ہیں۔