شیعہ علما کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی کا بینہ کا اہم اجلاس

عوام ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کریں ، سید ناظر عباس تقوی

منگل 26 جون 2018 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) شیعہ علما کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی کا بینہ کا اہم اجلاس صوبائی دفتر میں صوبائی صدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں علامہ ریاض حسین الحسینی،علامہ اسداقبال،علامہ اسدرضانعیمی،علامہ امدادحسینی،علامہ اسد شر اورزوالفقار پتافی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کو نسل سندھ کے صدر اور متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکر ٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے سندھ کی عوام کو صرف ازیت کے سوا کوئی چیز مہیاں نہیں کی روٹی ،کپڑا تو دور کی بات غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی، انتخابات قریب آتے ہی حکمرانوں نے پھرسے عوام کو جھوٹی تسلی دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن اس بار متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد روٹی،کپڑا،تعلیم اور صحت سے محروم عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرے گی عوام کو چاہئے کہ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کریں تا کہ ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوسکے الیکشن2018ملک کی تقدید بدلنے کا سال ہے۔