Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی فردوس عاشق اعوان یا مسلم لیگ ن،این اے 72 کی عوام نے فیصلہ سنا دیا

مسلم لیگ ن 52 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل کرکے اس حلقے کی طاقتور ترین سیاسی جماعت ہے جبکہ تحریک انصاف کو 41 فیصد ووٹرز کی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 21:58

پاکستان تحریک انصاف کی فردوس عاشق اعوان یا مسلم لیگ ن،این اے 72 کی عوام ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی فردوس عاشق اعوان یا مسلم لیگ ن،این اے 72 کی عوام نے فیصلہ سنا دیا۔ مسلم لیگ ن 52 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل کرکے اس حلقے کی طاقتور ترین سیاسی جماعت ہے جبکہ تحریک انصاف کو 41 فیصد ووٹرز کی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت ہر جگہ الیکشن کے چرچے ہیں۔

ایک جانب عوام الیکشن 2018 کے انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں تو دوسری جانب سیاسی پنڈت بھی اس الیکشن کو پاکستان کی پارلیمانی سیاست کا اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل تیسری مرتبہ انتقال اقتدار کا مرحلہ جمہوری طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔الیکشن تو 25 جولائی کو ہی انعقاد پذیر ہوں گے مگر انتخابی معرکے کا زور کس کے سر رہے گا اس پر چہ میگوئیاں ابھی سے شروع ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔اس حوالے سے اہم ترین حلقے این اے 72 میں کئیے گئے سروے نے سیاسی پنڈتوں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔

این اے 72 سیالکوٹ کا وہ اہم ترین حلقہ ہے جہاں سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان سیاسی و انتخابی میدان میں اتر رہی ہیں۔حبیب اکرم کی جانب سے کئیے گئے سروے کے مطابق اس حلقے میں مسلم لیگ ن کی پکڑ مضبوط ہے۔اس سروے کے مطابق اس حلقے کے 52 فیصد ووٹر پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو 41 فیصد ووٹرز کی سیاسی ہمدردیاں حاصل ہیں۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کو 6فیصد اور دیگر پارٹیوں کو 01 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔خبر یہ بھی کہ فردوس عاشق کو تحریک انصاف نے اپنے خفیہ سروے کے خلاف جا کر ٹکٹ دیا ۔خفیہ سروے چوہدری امیر حسین کے حق میں آیا تھا جب کہ ٹکٹ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کو جاری کر دیا گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو سروے کے مطابق اپنے حلقے میں محض 35 فیصد حمایت حاصل تھی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات