حلقہ این اے 67 سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے لیے بری خبر

این اے 67 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 جون 2018 12:50

حلقہ این اے 67 سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے لیے  بری خبر
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2018ء) این اے 67 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کی آمد آمد ہے۔کاغذات نامزدگی کا عمل پوارا ہونے کے بعد الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات کی جانج پڑتال کا عمل جا ری ہے۔اب تک کئی سیاسی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا چکے ہیں اور ان کو الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا جا چکا ہے۔

اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو بھی حلقہ این اے 67سے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ہیں۔اور انہیں حلقہ این اے 67سے الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے۔یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔

جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار الیکشن میں تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔