Live Updates

عمران خان حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آ گیا

عمران خان کے خلاف تمام الزامات مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 جون 2018 13:01

عمران خان حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آ گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔27جون 2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق این اے 53 سے عمران خان کے خلاف تمام الزامات مسترد کر دئیے گئے ہیں۔جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس محمد اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حلقہ این اے 53 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔درخواست میں عمران خان کے خلاف دائر دونوں الزمات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔اور عمران خان کو حلقہ این اے 53سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔یاد رہے عام انتخابات کے لیے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا ۔این اے 53 سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمینعمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا جس پر ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کنندہ اور عمران خان کو 18 جون کو طلب کیا تھا ۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے لگائے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خانٹیرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عمران خان صادق اور امین نہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

اعتراض کنندہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے خلاف اعتراض مسترد کیے تو سپریم کورٹجائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات