پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر خان بجرانی نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 27 جون 2018 17:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر خان بجرانی نے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میںشبیر خان بجرانی نے کہا کہ میں نے دوستوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں ہیں،عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر دکھ اور سکھ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے،والدمیر ہزار خان نے شہید بی بی کے ساتھ کام کیا اور صوبائی صدر بھی رہے انہوں نے کشمور کی صوبائی اور قومی کی سیٹ سے ہمیشہ کامیابی حاصل کی تاہم ان کی وفات کے بعد پیپلز پارٹی نے مجھے اس نشست سے محروم کر دیا اس لئے اب پارٹی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں رہا۔