کوئٹہ ،عام انتخابات میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کاانتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد

بدھ 27 جون 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کاانتخابی مہم میں کسی بھی طور پر حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مئیر،ڈپٹی مئیر،چئیرمین،کونسلرز الیکشن مہم میں کسی بھی طور پر حصہ نہیں لے سکتے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔