Live Updates

تبدیلی کے دعویداروں نے قرضے لے کر صوبے کو معاشی بدحالی سے دوچار کردیا ہے، امیر حیدر ہوتی

پرویز خٹک نے صوبے کے خزانے کا بیشتر حصہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بنی گالہ کے اخراجات پر صرف کیا ہے،اے این پی اقتدار میں آکر یہاں کی عوام کو درپیش مشکلات ختم کرنے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے گی،صوبائی صدر اے این پی

بدھ 27 جون 2018 22:19

تبدیلی کے دعویداروں نے قرضے لے کر صوبے کو معاشی بدحالی سے دوچار کردیا ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) تبدیلی کے دعویداروں نے قرضے لے کر صوبے کو معاشی بدحالی سے دوچار کردیا ہی پولیس فورس نے قیام امن کے لئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں جس کا انہیں صلہ نہیں ملا پرویز خٹک نے صوبے کے خزانے کا بیشتر حصہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بنی گالہ کے اخراجات پر صرف کیا ہے،سوات کی عوام اور یہاں کی ،اے این پی اقتدار میں آکر یہاں کی عوام کو درپیش مشکلات ختم کرنے اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے گی,عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی صوبے میں کلین سویپ کریگی ‘ ،‘ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بریکوٹ گراونڈ میں بڑی عظیم الشان شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، شمولیتی تقریب میں قومی وطن پارٹی سے صدیق علی خان ،ظفر خان ،عجب خان،مکرم خان ،فضل رحمان،عظیم خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ‘ اس موقع پر ضلعی صدر اے این پی شیر شاہ خان ، این اے 3کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی عبدالکریم خان ، تحصیل صدر بختیار خان ، سابقہ ایم پی اے رحمت علی خان ،صدیق علی خان ،اور سابقہ وزیر ا علی کے پی کے امیر حید رخان ہوتی نے کہا کہ پختون اپنی حقوق کے خاطر اب ایک ہو جائیں خدا کے لئے اب متحد ہوکر پنجاب اورلاڑکانہ کی بالادستی قبول کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا کے حقیقی وارثوں اور پختون رہنماؤں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

موجودہ صوبائی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ سال گزرنے کے باؤجود تبدیلی سرکا ر نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ صوبے کے تمام محکموں کا حلیہ بگاڑ دیا ،تبدیلی کے نام پر عوام کو تقسیم کر دیا انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز صرف اے این پی کو حاصل ہے جنہوں نے نامساعد حالات کے باؤجود یہاں کی عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے قربانیاں دیں،پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے کرپشن کی انتہا کرتے ہوئے صوبے کے خزانے کا ستیاناس کردیا ہے، ڈیویلپمنٹ کے منصوبوں میں ریکارڈ گھپلے کئے گئے ہیں جس پر ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی صوبے کے وزیر اعلیٰ کو نیب کے روبرو پیش ہونا پڑا۔

عجب کرپشن کی غضب کہانی ہے کہ ممبران اسمبلی وزراء‘ اور وزراء وزیراعلیٰ سمیت پارٹی چیئر مین عمران خان پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں لیکن اے این پی اقتدار میں آکر ان سے پائی پائی کا حساب لے گی۔ تقریب کے اختتام پر پارٹی کے صوبائی صدر نے ضلعی صدر شیر شاہ خان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سہرا ب باچا ، فضل الرحمان ، مکرم خان اور ان کے ساتھ دیگر شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر اے این پی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ نئے شامل ہونے والوں کواپنے فیصلے پر کوئی ندامت نہیں ہوگی بلکہ اے این پی کے تمام قائدین اور کارکنا ن ان کی مشاورت سے علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے بھر پور کوشش کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات