صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے امیدوارہوں ،ْ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مشاورت کرونگا ،ْ والد دانیال عزیز

جمعرات 28 جون 2018 19:06

صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے امیدوارہوں ،ْ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا ..
ظفروال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیزکی نااہلی پر ان کے والد انور عزیز نے کہا ہے کہ میں پی پی 48 سے امیدوار ہوں تاہم قومی اسمبلی کے حلقہ سے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں ،ْقومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کافیصلہ مشاورت سے کروں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیاہے