ایف آئی اے کا 6افسران کا تبادلہ نہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

ایف آئی اے افسران کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں‘ تبادلہ غیر ضروری ہے، ایف آئی اے کاخط

جمعہ 29 جون 2018 12:26

ایف آئی اے کا  6افسران کا تبادلہ نہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) ایف آئی اے نے 6افسران کی ٹرانسفر نہ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا‘ خط کے متن کے مطابق ایف آئی اے افسران کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں‘ ٹرانسفر غیر ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف آئی اے نے چھ افسران کی ٹرانسفر نہ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا خط کے متن کے مطابق ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ افسران پرویز مشرف غداری کیس اور اصغر خان کیس سمیت اہم کیسوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر عثمان اور ڈائریکٹر سندھ منیر احمد کو تبدیل نہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر اسلام آباد شکیل درانی‘ ڈائریکٹر کے پی واعظ نیاز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد یونس چانڈیو کو بھی تبدیل نہ کیا جائے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کم و بیش پانچ سال سے اس عہدے پر موجود ہیں۔ ایف آئی اے افسران کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ٹرانسفر غیر ضروری ہے۔