Live Updates

حکومت نے دو سالوں میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے‘ بلند بانگ دعوے کرنے والے یہ بتائیں راولپنڈی مظفرآباد ریلوے ٹریک کہاں ہے‘ نیلم ایکسپریس وے کہاں ہے‘ شاردہ یورنیورسٹی، شونٹھر ٹنل کے منصوبے کدھر ہیں

آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی چیئر پرسن سابق وزیر محترمہ شمیم علی ملک کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 جون 2018 16:42

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی چیئر پرسن سابق وزیر محترمہ شمیم علی ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے دو سالوں میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ بلند بانگ دعوے کرنے والے یہ بتائیں راولپنڈی مظفرآباد ریلوے ٹریک کہاں ہے۔ نیلم ایکسپریس وے کہاں ہے شاردہ یورنیورسٹی، شونٹھر ٹنل کے منصوبے کدھر ہیں۔

لاکنگ اینڈ سامل کارپوریشن کی50 ارب روپے کے اثاثے ہونے کے باوجود دیوالیہ کر کے چھ سو ملازمین کو بے روزگار کیا گیا ہے۔ اگر5 ارب کے اثاثہ جات کو یوٹلائز کیا جاتا تو5 ہزار افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکتے تھے۔ اکلاس کی ٹرانسپورٹ ہی کارپوریشن کے انتظامی اخراجات پورے کر سکتی تھیأ لیکن نااہل اور نکمی حکومت نے زمینیں ہتھیانے اثاثہ جات پر ہاتھ صاف کرنے کے لئے ریاست کے امیر ترین ادارہ کو تبادہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منحرف ٹولہ اقتدار کا بھوکا تھا مسلم کانفرنس کو دولخت کرنے کے بعد اب ریاست کو کنگال بنا دیا گیا ہے۔ عوام پوچھتے ہیں آزادکشمیر کا دو سالوں کا پونے دو کھرب کا بجٹ کہاں گیا ہے۔ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کی ذاتیات پر حملے کرنے پر اتر آئے ہیں۔ نواز شریف کو کشمیر کے شہداء کے خون سے غداری کرنے اور مسلم کانفرنس کو دولخت کرنے کی سزا مل رہی ہے۔

آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کے ساتھ نمک حرامی کرنے اورغداری کرنے والے ٹولے کا جو حشر ہو گا دنیا اس کو قیامت تک یاد رکھے گی۔ مسلم کانفرنس کے کارکنان کو جلد بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔ کانفرنسی کارکنان کے ساتھ زیادتیاں کرنے والوں کو ضرب دس میں جواب دیں گے۔ صدر جماعت سابق وزیر اعظم جناب سردار عتیق احمد خان ریاستی تشخص کو بچانے کے لئے اور تحریک آزادکشمیر کے احیاء کے لئے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ مسلم کانفرنس ریاست کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ مسلم کانفرنس کے منحرف ٹولے کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ کا سیاسی کردار سرف مسلم کانفرنس کے پاس ہی ہو گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات