سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ اور اسپین کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ

جمعہ 29 جون 2018 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج صبح اسلام آباد سے برطانیہ اور اسپین کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وہ برطانیہ اور اسپین کی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران مختلف شخصیات اور وزارت خارجہ میں ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ وہ 8 جو لائی کو لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں کے مظاہرے کی قیادت بھی کریں گے۔