پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیگرانفروشوں کیخلاف کارروائی،57افراد گرفتار

جمعہ 29 جون 2018 17:57

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی57افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے ہیں،29 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ31,200روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں، ڈ پٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :