دوستی دشمنی میں تبدیل، پہلی مرتبہ امریکا نے بھارت کیخلاف سخت قدم اٹھا لیا

جمعہ 29 جون 2018 17:51

دوستی دشمنی میں تبدیل، پہلی مرتبہ امریکا نے بھارت کیخلاف سخت قدم اٹھا ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) امریکا نے بھارت سے اعلی سطح کے مذاکرات وجہ بتائے بغیر اچانک ملتوی کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے واشنگٹن میں طے تھے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کو فون کرکے اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ مذاکرات ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مذاکرات کے سلسلے میں بھارتی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔مذاکرات کی منسوخی کے باوجود امریکا کا بھارت کو اگلی تاریخ فوری دینے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو اگلے ہفتے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کرنا تھی۔

(جاری ہے)

بھارت نے امریکی ٹیرف کے ردعمل میں 29 امریکی اشیا پر اضافی ٹیرف کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا نے بھارت کے ساتھ مذاکرات ملتوی کیے۔ رواں سال مارچ میں بھی بھارت سے مذاکرات ملتوی کیے گئے تھے جب اس وقت کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا بھارت سے روس سے ایس-400 میزائل سسٹم اور ایران سے تیل خریدنے پر ناراض ہے۔اس کے علاوہ تجارتی معاملات میں بھی دونوں ممالک میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت امریکا ترجیحات میں شامل نہیں جس کا فوکس روس اور شمالی کوریا پر ہے۔بھارت سے مذاکرات ملتوی کرنے کی ایک ممکنہ وجہ 15 جولائی کی ٹرمپ-پیوٹن ملاقات ہوسکتی ہے جو ہیلیسینکی یا ویانا میں ہوگی۔