Live Updates

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

جمعہ 29 جون 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، میرپور خاص، کراچی، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ٹھٹھہ، میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش ڈہلی 80، چھور75، چھاچھرو40، بدین، مِٹھی33، ڈپلو24، میرپورخاص11، کلوئی04، ٹنڈوجام02، کراچی (جناح ٹرمینل، لانڈھی 02)، قصور94، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 63، کینٹ 52)، گوجرانوالہ57، لاہور (ایئرپورٹ52، سٹی49 پنجاب یونیورسٹی23)، ساہوال31، اوکاڑہ 23، منڈی بہائوالدین12، فیصل آباد11، گجرات10، بہاولنگر، جہلم09، منگلا05، سکردو 22، استور06، کوٹلی18، راولاکوٹ03 اور پاراچنار میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی47، تربت46، دالبندین، نوکنڈی اور لسبیلا میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات