
پنجاب میں غیرفعال سرکاری کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ
نگران وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ، غیرفعال کمپنیوں کو قانونی تقاضے اورقواعد وضوابط پورے کرنےاور نیب سے این او سی حاصل کرنے کے بعد بند کیا جائیگا۔وزیراعلیٰ ڈاکٹرحسن عسکری
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 29 جون 2018
18:38

(جاری ہے)
اجلاس میں کمپنیوں میں تعینات سرکاری افسروں وملازمین کو ڈیپوٹیشن الاوٴنس دینے کی تجویز پیش کی گئی تاکہ قومی خزانے پرپڑنے والے بوجھ کوکم کیا جاسکے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن محکموں میں سرکاری کمپنیاں قائم کی گئی ہیں ان کے سیکرٹریز اپنے وزراء کو کمپنیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے اوربعدازاں اس ضمن میں حتمی سفارشات منظوری کے لئے نگران کابینہ کو پیش کی جائیں گی-اجلاس میں سرکاری کمپنیوں کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کی گئیں-بریفنگ میں بتایاگیاکہ سرکاری کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیاسی طو رپر تعینات شخصیات کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جاچکا ہے ۔
محکمہ قانون پنجاب نے سرکاری کمپنیوں کے قانونی امور اورکمپنیوں کو بند کرنے کے قانونی طریقہ کار کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔مختلف محکموں کے سیکرٹریوں نے سرکاری کمپنیوں کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.