جامعہ کراچی،شعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب02 جولائی کو ہوگی

جمعہ 29 جون 2018 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام پہلی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ایمپاورنگ پرسنز وید ڈس ایبلیٹی ڈیولپنگ ریزیلینس اینڈ انکلوزیوسسٹین ایبل ڈیولپمنٹ ‘‘ کی افتتاحی تقریب بروز پیر02 جولائی 2018ء کو صبح 10:00 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری خصوصی تعلیم حکومت سندھ احسان علی منگی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مہمانانِ اعزازی میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان ، رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان اورڈین سوشل سائنسز ملیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرشاہدہ سجادشامل ہیں۔

بین الاقوامی مہمانان میں لونگ وڈیونیورسٹی امریکہ کے ڈاکٹر آفتاب عالم خان،شاہین آفتاب اور حمد میڈیکل قطر کے ڈاکٹر محمد الیاس خان شامل ہیں۔