پشاور، پہلے پست قامت سپورٹس فیسٹول کا آغاز

جمعہ 29 جون 2018 19:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہلاپست قامت سپورٹس فیسٹول شروع ہوگیا،اپنی نوعیت کے پہلے اس فیسٹول میں پشاور،صوابی،بونیر ،مردان اور کرک سمیت مختلف اضلاع سی100کے قریب چھوٹے قد رکے کھلاڑی کرکٹ ،بیڈمنٹن،رسہ کشی،چک بال،فٹ بال اورآرچری میں بھر پور طریقے سے حصہ لے ہی ہیں۔فیسٹول کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن داکٹر سبحان اللہ شاہ تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن اور صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبدالرشید انور ،چیئرمین وجہیہ اللہ خان،جرنلزم ڈیپارٹمنٹ سرحد یونیورسٹی کے لیکچررو کالم نگار عبدالوسیم خٹک ، محکمہ انٹی کرپشن کے شاہجہان خان اور ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرفرازسمیت کئی دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ چھوٹے قد کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرانے کیلئے پست قامت سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جسمیں پشاور،صوابی،بونیر ،مردان اور کرک سمیت مختلف اضلاع سی100کے قریب چھوٹے قد کے کھلاڑیوںنے پرجوش اندازمیں حصہ لیا ،جنکے مابین کرکٹ ،فٹ بال،چک بال،بیڈمنٹن،آرچری اور رسہ کشی کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں،تقریب سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن داکٹر سبحان اللہ شاہ نے اس کاوش کو بے حدسراہتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ اور انکی ٹیم نے پشاور میں کھیلوں کی ترقی کیلئے جس طرح کام کیاشاید کسی نہ کیاہوں یہی وجہ ہے کہ ان کا کام واضح طور پر نظر بھی آرہاہے کیونکہ اب تک انہوںنے مرد وخواتین کے مختلف کٹیگریز کے مختلف کھیلوں کے مقابلے سمیت ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء کیلئے سپورٹس فیسٹول کا کامیاب انعقاد کیا اور اس اقدام کو ہر فورم پر سراہاگیاہے ،اس موقع پر چھوٹے قد کے نامور فنکاروں اور زردادبلبل اور سردار مریخی نے ڈی ایس اوجمشید بلوچ کا شکریہ اداکیاکہ انہوںنے انکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے سپورٹس مقابلو ں کا انعقاد کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں اور ہم انکے لئے دعاگورہیںگے ،زردادبلبل کا مزید کہناتھاکہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں محکمہ کھیل ،ٹور ازم ،صحت اور تعلیم سمیت دیگر حکومتی اداروں کا فرض بنتاہے کہ وہ ہمارے کیلئے بھی کام کریں ہم سے وعدے تو کئے جاتے ہیں لیکن کام نہیں کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے بتایاکہ اللہ کے فضل سے ہم نے ضلعی کی سطح پر ڈی جی سپورٹس جنید خان ،ضلع ناظم محمد عاصم خان اور ڈپٹی کمشنر پشاور عمران حمد شیخ کی سرپرستی میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بہت کام کیااور انشاء اللہ کرتے رہینگے ہماری بھر پور کوشش ہوگی،