کرپشن کرنے والے عوا م کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، شیخ شہزاد یونس

جمعہ 29 جون 2018 19:57

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کیامرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا کہ آئے روز شریف برادران کی کرپشن کے نئے سیکنڈل سامنے آ رہے ہیں عوا م کو یہ بے وقوف نہیں بنا سکتے گارڈ فادر ٹو نے ملتان میٹرو بس میں اربوں روپے کی کرپشن وصول کی ،حدیبیہ پیپر مل کیس میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گارڈ فادر ٹو منی لارنڈرنگ میں ملوث ہے ،کیسز کے خوف سے پورا شریف خاندان ملک سے بھاگ گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لوٹ مار کا حساب دیں اب ان کی ہٹ دھرمی زیادہ دیر نہیں چل سکتی سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون سے ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں انہوںنے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا ہے ۔