ویٹرنری یونیورسٹی میں ایڈوانس کلینیکل ، تشخیصی و تکنیکی عملی مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے کے حوالے سے ٹریننگ اختتام پذیر

جمعہ 29 جون 2018 20:08

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے پیٹ سینٹر نے حکو مت پنجاب کے پراجیکٹ ان سروس ٹریننگ فیسیلیٹی آف ایڈوانس ویٹرنری ایجو کیشن اینڈپرو فیشنل ڈیویلپمنٹ فارویٹرنری پروفیشنلز کے زیر اہتمام نو جوا ن ویٹر نیر ین میں چھو ٹے جانوروں کے علاج معا لجے سے متعلقہ ایڈوانس کلینیکل، تشخیصی و تیکنیکی عملی مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے کے حوالے سے پانچ روزہ ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا۔

اختتا می تقریب کی صدارت کر تے ہو ئے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ٹریننگ کے شر کا اور ریسورس پرسنز کے در میان سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹرعا صم خالد محمو د ، ایسو سی ایٹ پرو فیسر ڈاکٹر حفصہ زینب ، امر یکہ سے تجر بہ کار علاج حیوا نات کے سر جن بطور ریسور س پر سن ٹر یننگ ڈاکٹر آصف قدیر کے علا وہ یونیورسٹی سے پوسٹ گر یجو یٹ طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے نو جوان ویٹر نیر ین کو دور حا ضر کی جدید ایڈوانس کلینیکل، تشخیصی و تیکنیکی عملی مہا رتیں سکھانے پر ڈاکٹر آصف قدیر کا شکریہ ادا کیا اور معلو ما تی ٹر یننگ کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سرا ہا نیز کہا کہ نو جوان ویٹر نیر ین کی پیشہ وارا نہ عملی صلا حیتو ں کو اُجا گر کر نے کے لیئے ٹر یننگ کا انعقاد انتہا ئی مو ثر ہے۔

اُنہو ں نے نو جوان ویٹر نیر ین کو تاکید کی کہ اپنی پیشہ وارا نہ اعلی صلا حیتو ں کو بروئے کار لا کر اور اپنے بہترین ڈسپلن کی بدو لت اپنا اور ملک کا دو نوں کا نام روشن کر نے میں اپنا مثا لی کردار ادا کریں ۔پا نچ روزہ ٹر یننگ کے دوران ما ہر ین نے کلینیکل ٹریننگ اوراعلی در جے کی تشخیصی تیکنیکس جس میں سی ٹی سکین، ایم آر آئی، اینڈوسکو پی،ای سی جی،طبی طریقہ کار میں مثا نہ کے امرا ض،پیشاب ،خوراک کی نالی کا تعین،لیزر سر جری،زخمی ر گوں کی ہینڈلنگ ، بے حو ش کر نے اور زخمی درد سے چور جانور کو سنبھا لنے (دیکھ بھال) سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر لیکچرز د یے نیز ٹر یننگ کے دوران انتہا ئی تشو یش ناک حالت کے بیمار جانوروںکی دیکھ بھال با لخصو ص انتقال خو ن اور ہنگا می سیال تھرا پی کے حسا س طریقہ کار کے بارے میں بھی شر کا کو تفصیلی آ گا ہی دی گئی ۔