پی ٹی آئی کی جانب این اے 255، پی ایس 127 اور پی ایس 128 پر امیدواروں محمود مولوی، عرفان محبوب اور نصرت انوار کا الیکشن آفس کا افتتاح

جمعہ 29 جون 2018 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 255 کے نامزد امیدوار محمود مولوی، پی ایس 127 کے امیدوار عرفان محبوب جیلانی اور پی ایس 128 کی امیدوار نصرت انوار نے مین گولیمار پر واقع پی ٹی آئی کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر سینئر مرکزی رہنما علی زیدی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر و حلقہ پی ایس101کے نامزد امیدوار فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔

عوام کی بڑی تعداد نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی نے کہا کہ ہم عدل و انصاف کی حکومت چاہتے ہیں جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف عوام کا بہترین انتخاب ہوگا۔ پی پی اور ن لیگ نے خوب کرپشن کی، ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار میں آکر کرپشن کرنے والوں کا احتساب بھی کریں۔ عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس آئے گا تو ترقی کرنا آسان ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما عرفان جیلانی کا کہنا تھا کہ ہم چور، لٹیروں اور ڈاکوئوں کی سیاست دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے بھتہ خوری، کرپشن اور غنڈہ گردی کرکے عوام کا جینا حرام کردیا تھا۔ اب تحریک انصاف کا دور ہے۔ عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہم ان کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔