بورے والا ،سابق خاوند سے طلاق حاصل کیے بغیر دوسرا نکاح کرنے پر خاتون،نکاح خواں سمیت 7افراد کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج

جمعہ 29 جون 2018 21:01

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سابق خاوند سے طلاق حاصل کیے بغیر دوسرا نکاح کرنے پر خاتون،نکاح خواں سمیت 7افراد کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اللہ رکھا سکنہ 517ای بی کا نکاح 5سال پہلے مسماة نور فاطمہ سے ہوا جس کے بطن سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوا میاں بیوی میں اختلافات پیدا ہو گئے نور فاطمہ نے طلاق حاصل کرنے کے لیے اپنے سابقہ خاوند کے خلاف فیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کر دیا دعوی ابھی زیر سماعت ہے کہ مسماة نور فاطمہ نے نکاح خواں اور اپنے دیگر رشتہ داروں سے مل کر محمد عثمان سے دوسرا نکاح کر لیا پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر ملزمان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی