ایس ایچ او نوشکی کو تبدیل کر کے ایک جانبدار شخص کو تعینات کیا جارہا ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 29 جون 2018 21:20

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے ضلعی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او نوشکی کو تبدیل کر کے ایک جانبدار شخص کو تعینات کیا جا دہا جس کا مقصد الیکشن سے پہلے کے مراحل کو عوام کی طرف سے مسترد کیے گئے امیدوار کے حق میں استعمال کیا جا سکے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے شخص کو جس کے خاندان باقاعدہ ایک امیدوار کے حق میں الیکشن مہم چلا رہے ہو کو ایس ایچ او تعینات کر کے الیکشن کمیشن کے قوانین و اصولوں کی دھجیاں بھکیر کر امن وامان آور سیکورٹی کے بہانے دوسرے امیدواروں کے ووٹرز اور سپورٹرز کو محدود و پریشان کر کے اختیارات کو نا جہاز استعمال کرتے ھوے بولنگ اسٹیشنوں اور الیکشن کے مراحل پر اثراندازہو کر مخصوص امیدوار کی اجارہ داری قاہم کیا جا سکے بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے بے ضابطگیوں اور قواعد و ضوابط کے خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے کر صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد اور عوام کے حق رادہی کے احترام کو یقینی بناہیں۔