نگران وزیراعلیٰ سندھ سے جرمن سفیر کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات

باہمی دلچسپی کے امورسمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور سندھ میں مختلف منصوبوں میں جرمنی کے تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 29 جون 2018 21:23

نگران وزیراعلیٰ سندھ سے جرمن سفیر کی وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے جرمن سفیرمارٹن کابلر نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی اور اس موقع پر مختلف باہمی دلچسپی کے امورسمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور سندھ میں مختلف منصوبوں میں جرمنی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں ثقافتی فروغ کے حوالے سے جرمنی کا کردار قابل تحسین ہے۔ ملاقات میں جرمنی کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل آرٹ ون ہیننگ بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جرمن سفیر مارٹن کابلر اور ان کے وفد کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے دیئے گئے۔ جرمن سفیرنے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :