Live Updates

سینیٹر اعظم سواتی کی خاتون رہنماء عنبرین سواتی کے درمیان پارٹی ٹکٹ سے متعلق ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آ گئی

اعظم سواتی خاتون رہنما کوڈانتے سنائی دیئے،سخت اور دھمکی آمیز الفاظ کے استعمال پر عنبرین روپڑی آپ کو الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ نہیں دیا،آپ کا کیا حق اورحیثیت کیا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کا خاتون رہنما سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مکالمہ آپ ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں توپھر خود ہی فیصلہ کر لیں ، آپ میرا ٹکٹ منسوخ کردیں ، مجھے دھمکی نہ دیں میری بھی کوئی عزت نفس ہے ، خاتون رہنما کا آڈیو گفتگو میں جوابی مکالمہ اعظم خان سواتی مجھے ٹکٹ کی واپسی اورپارٹی سے نکالنے کی دھمکیاںدے رہے ہیں،ان کا مجھ پر شدید دبائو ہے ، عمران خان نوٹس لیں ، عنبرین کی ویڈیو بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اپیل

جمعہ 29 جون 2018 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم خان سواتی او ر این اے 13مانسہرہ سے پی ٹی آئی کی امیدوار خاتون رہنماء عنبرین سواتی کے درمیان پارٹی ٹکٹ سے متعلق ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آ گئی جس میں اعظم سواتی خاتون رہنما کوڈانتے سنائی دیئے ،سخت اور دھمکی آمیز الفاظ کے استعمال پر عنبرین روپڑی ، ٹیلفونک گفتگو میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آپ کو الیکشن لڑنے کے لئے نہیں کہا جو ٹکٹ آپ کو دیا ہے یہ الیکشن لڑنے کے لئے نہیں دیا،آپ کا کیا حق ہے،آپ کی حیثیت کیا ہے ،جس پر عنبرین سواتی جذباتی ہو کر رو پڑیں جبکہ عنبرین سواتی نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ مجھے اعظم خان سواتی کی طرف سے دھمکی دی جاری ہے ان کا شدید دبائو ہے میرے اوپر ،وہ کہہ رہے ہیں آپ پارٹی ٹکٹ وا پس کریں ورنہ آپ کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا،عنبرین سواتی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے اعظم سواتی کے رویے کاسخت نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر اعظم خان سواتی کی تحریک انصاف کی خاتون رہنماء عنبرین سواتی کے درمیان پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر ہونے والی تکرار پر مبنی ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آئی گئی، جس میں اعظم خان سواتی کہہ رہے ہیں کہ آپ کا ٹکٹ پر کوئی حق نہیں ہے ، ہمارے ہاتھ باندھے ہوئے نہیں ،آپ کو الیکشن لڑنے کے لئے نہیں کہا جو ٹکٹ آپ کو دیا ہے یہ الیکشن لڑنے کے لئے نہیں دیا ، جس پر عنبرین سواتی نے کہا کہ تو مجھے بتایا جاتا اس کے جواب میں اعظم سواتی نے کہا کہ آپ کا کیا حق ہے ، عنبرین سواتی نے کہ 2013میں بھی میرا حق نہیں تھا ، ابھی بھی مخصوص نشست پر میرا حق نہیں ہے پھر جواباًاعظم سواتی نے کہا کہ آپ کا کو ئی حق نہیں ہے ،کیا آپ کو کسی نے کہا تھا کہ آپ کو یہ ٹکٹ دیں گے ،آپ کی حیثیت کیا ہے ، عنبرین سواتی نے کہا کہ پھر میری حیثیت کے مطابق فیصلہ کر لیں ، آپ جب ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں، پھر آپ فیصلہ کر لیں ، آپ میرا ٹکٹ کینسل کرلیں ، آپ مجھے دھمکی نہ دیں میری بھی کوئی عزت نفس ہے ، ٹیلی فون گفتگو کے دوران ہی عنبرین سواتی جذباتی ہو کر رہ پڑیں ۔

بعد ازاں اپنے ایک ویڈیو بیان میں عنبرین سواتی نے کہا کہ مجھے این اے 13کا ٹکٹ دیا گیا ، جس پر عمران خان کے دستخط تھے ، وہ ٹکٹ میں نے رہٹرننگ افسر کو جمع کرایا ، اس کے بعد مجھے اعظم خان سواتی کی طرف سے دھمکی دی جاری ہے ان کا شدید دبائو ہے میرے اوپر وہ کہہ رہے ہیں وہ ٹکٹ آپ واپس کریں ورنہ آپ کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا، عنبرین سواتی نے کہا کہ میرے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ، اعظم سواتی کی وہ کال موجود ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تمہاری حیثیت کیا ہے، عنبرین سواتی نے کہا کہ عمران خان صاحب میں آپ کی کارکن ہوں ، میری آپ سے اپیل ہے کہ اس کے لئے نوٹس لیں ، ہم تحریک انصاف کے کارکنان ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات