Live Updates

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا بارش کے دوران ڈسپوزل ورکس یونٹس کا ہنگامی دورہ

شہر کے سیورج سسٹم کے پانی کی نکاسی کرنے والی موٹرز اور عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جمعہ 29 جون 2018 22:55

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا بارش کے دوران ڈسپوزل ورکس یونٹس کا ہنگامی دورہ، شہر کے سیورج سسٹم کے پانی کی نکاسی کرنے والی موٹرز اور عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انکے ہمراہ سی او میونسپل کمیٹی رانا محبوب،اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، اے ڈی سی جی فنانس ڈاکٹر احمد افنان اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چنیوٹ مس طاہرہ خان بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے سی او میونسپل کمیٹی رانا محبوب کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈسپوزل ورکس ہر وقت صحیح طریقے سے کام کرنے چاہیں۔ بارش کا پانی زیادہ ٹائم کے لیے شہر میں نہیں رہنا چاہیے۔اپنے عملہ کو الرٹ کریں اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :