پی بی 42سے نامزد امیدوار وسابق سینیٹر ثناء بلوچ کی اہلیت بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

جمعہ 29 جون 2018 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 42سے نامزد امیدوار وسابق سینیٹر ثناء بلوچ کی اہلیت کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا اس سلسلے میںجمال نوشیروانی نامی شخص کی جانب سے آئینی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ر وز بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے جمال نوشیروانی کی جانب سے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلیادرخواست گزار کے وکیل سلیم لاشاری ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت کو بتایاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ثناء بلوچ دوہری شہریت رکھتے ہیں جسے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا ۔

بعد ازاں درخواست گزار جمال نوشیروانی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت آج ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔واضح رہے ریٹر ننگ آفیسر نے ثناء بلوچ کی کاغذات نامزدگی کو دوہری شہریت کی بناء پر مسترد کردیاتھا تاہم الیکشن ٹربیونل نے ثناء بلوچ کا نام اہل امیدواروں میں شامل کرنے کا حکم کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ الیکشن ٹریبونل نے بحال کر دئیے تھے۔