پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیت کے خلاف مہم پر بورڈ آف کمیشنرز کا اظہاراطمینان

جمعہ 29 جون 2018 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن سرکاری اور نجی سطح پر صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے معیار کو بہتر اور یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے اوراس ضمن میں مریضوں کی شکایات کا ازالہ اور عطائیوں کے خلاف اقدامات کمیشن کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔ اس امر کا اظہار چیئرپرسن بورڈ آف کمیشنرز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن جسٹس(ر) عامر رضا خان نے بورڈ کی38 ویں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ کو شعبہ شکایات کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات پر20کیسسز میں فیصلے دیئے گئے۔ بورڈ نے کارکردگی کی بنیاد پر486کیٹیگری تھری کی علاج گاہوں کو ریگولر لائسنس دینے کی منظوری بھی دی۔بورڈ نے کمیشن کی عطائیت کے خلاف جاری مہم کو سراہا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد اجمل خاںنے کمیشن کے مختلف شعبوں کی کارکردگی پیش کی،جس پربورڈ نے اظہارِ اطمینان کیا۔ڈاکٹر اجمل نے بتایا کہ کمیشن نی48,000سے زائد سرکاری وغیرسرکاری علاج گاہوں کو رجسٹریشن اور 30,000کولائسنس جاری کیے ہیں۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ 14,000سے زائد عطائیت کے اڈے سربمہر کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :