Live Updates

ملک حفیظ الرحمن کا این ای53 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

حلقے سے شاہد خاقان عباسی کی شکست اور عمران خان کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے این اے 54حفیظ الرحمن کی سات برادریوں کے ووٹ20 سے 21ہزار ہیں،50ہزار کے قریب اقلیت کا ووٹ ہے

جمعہ 29 جون 2018 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 53 سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے آزاد امیدوار ملک حفیظ الرحمن کی جانب سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد شاہد خاقان عباسی کی شکست اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے ۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ 53کے لئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹکٹ جاری کرنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر کارکن ملک حفیظ الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ الرحمن کے ساتھ این اے 53 کی سات برادریوں کے ووٹ جن کی تعداد 20سے 21ہزار بتائی جارہی ہے مکمل طور پر یکجا ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں راجہ ظفر الحق ،مشاہد حسین سید و دیگر نے ملک حفیظ الرحمن سے ذاتی حیثیت سے رابطہ کرکے انہیں دستبردار کرنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں تاہم ملک حفیظ الرحمن نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 53پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے امیدوار ہیں اور اس حلقہ میں 50ہزار کے قریب اقلیت کا ووٹ ہے اور مسیح برادری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خاطر خواہ روابط نہ ہونے کے باعث 30اور35ہزار کے قریب ووٹ عمران خان کو جانے کے امکانات ہیں ۔دوسری جانب ملک حفیظ الرحمن کے برادری ازم کا ووٹ ٹوٹ جانے کے باعث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بنک میں واضح کمی لانے کا سبب بنے گا۔ 06-18/--438
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات