چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت واٹر کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے جائزہ اجلاس

جمعہ 29 جون 2018 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) چیف سیکریٹری سندھ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت واٹر کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری پبلک ہیلتھ آصف حیدر شاہ, ای سی ایس ماحولیات مختیار سومرو, ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سعید منگٹیجو, سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ, ایم ڈی سائٹ خیر محمد کلوڑ سمیت کراچی فش ہاربر, کورنگی فش ہاربر, انوائرنمینٹ پروٹیکشن ایجنسی کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے ٹاسک فورس برائے واٹر کمیشن کی تشکیل نوکے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹاسک فورس میںڈی سی ملیر اور ڈی سی سائوتھ کو شامل کردیاجبکہ سیکریٹری فشریر فضل اللہ پیچوھو کو ٹاسک فورس کے لئے فوکل پر سن تعینات کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کی ذمہ داری ایک دوسرے پر منتقل کرنے سے گریز کیا جائے۔ میجر (ر) اعظم سلیمان خان ٹاسک فورس کی تشکیل نو کر کے آج شام تک کراچی فش ہاربر کا دورہ کریں اور آج شام تک انہیں پروگریس رپورٹ پیش کی جائے۔ سیکریٹری فشریز فوکل پرسن فضل اللہ پیچو ھوکوہدایت دی کہ کل تک قلیل وطویل مدتی پلان پیش کریں کہ صفائی کے معاملات کیسے درست کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :