Live Updates

جس شخص نے کبھی ایک یونین کونسل نہیں چلائی وہ ملک کو چلانے کی باتیں کیوں کر رہا ہے ‘احسن اقبال

پی ٹی آئی کی طرف سے سو دن کے پلان میں کوئی ایسی قابل ذکر بات نہیں ہے جس سے ملک میں ترقی ہوئی ہو

جمعہ 29 جون 2018 23:31

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور حلقہ این ای78سے نارووال سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی بھاگ دوڑ کسی اناڑی کے ہاتھ نہیں دی جا سکتی ہے جس شخص نے کبھی ایک یونین کونسل نہیں چلائی وہ ملک کو چلانے کی باتیں کیوں کر رہا ہے پی ٹی آئی کی طرف سے سو دن کے پلان میں کوئی ایسی قابل ذکر بات نہیں ہے جس سے ملک میں ترقی ہوئی ہو۔

موضع مہیس کلاں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2013میں الیکشن18سے بیس گھنٹے تک نہیں،مسلم لیگ کے بیج نے چار سال محنت کرکے بجلی کی پیدوار کی آج عوام بجلی کی فراہمی سے لوگ چین کی نیندسوتے ہیں کسان اپنی فصل دوگنی پیدا کر رہا ہے الیکشن میں بیج سوچ سمجھ کر لگانا پڑتا ہے جس کے جھاڑ سے الیکشنوں میں فصل اچھی اُگے کی اور ملک کو جو ترقی کی طرف گامزن کیا ہے اس کا تسلسل قائم رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی بھاگ دوڑ کسی اناڑی کے ہاتھ نہیں دی جا سکتی ہے جس شخص نے کبھی ایک یونین کونسل نہیں چلائی وہ ملک کو چلانے کی باتیں کیوں کر رہا ہے پی ٹی آئی کی طرف سے سو دن کے پلان میں کوئی ایسی قابل ذکر بات نہیں ہے جس سے ملک میں ترقی ہوئی ہو،عمران خان بی بی سی کے انٹرویو میں بتا نہیں سکے کہ کے پی کے میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں بنا سکے ہیںنارووال میں اسی سال میڈیکل کالج کی کلاسز کا اجراء ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جنہوں نے اپنے علاقہ میں کسی کو شکل نہیں دیکھائی اب ووٹ مانگنے کس منہ سے آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائے کہ انہوں نے کے پی کے میں ایک بھی ہسپتال ایسا بنایا ہے جو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال جیسا ہو ،عوام ترقیاقی سفر اور ملک کوآگے کی طرف گامزن کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات