پی ایس 63 سے پی پی رہنماء صنم تالپور کو ٹکٹ دیا گیا ہے جس کے بعد اس حلقے سے پارٹی کے دیگر اُمیدوار ان کے حق میں دستبردار ہوگئے

ناہید خان بینظیربھٹو کے لخت جگر بلاول بھٹو پر جھوٹے الزامات لگارہی ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتیں، شگفتہ جمانی

جمعہ 29 جون 2018 23:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صوبائی رہنماء شگفتہ جمانی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 63 سے پی پی رہنماء صنم تالپور کو ٹکٹ دیا گیا ہے جس کے بعد اس حلقے سے پارٹی کے دیگر اُمیدوار ان کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، صنم تالپور دیگر جماعتوں کے اُمیدواروں سے مقابلہ کریں گی۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شگفتہ جمانی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حیدرآبادکی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 63 سے پیپلزپارٹی کی کارکن صنم تالپور کو ٹکٹ دیا ہے جس کے بعد یہاں سے پارٹی کے دیگر امیدوار محمد سعید الدین ، اسرار خانزادہ ، اظہرسیال اور عامر لغاری ان کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی ہے اور اس میں پارٹی قیادت کی مشاورت کے بعد اُمیدوار کا فیصلہ دیتی ہے، انہوں نے جی ڈی اے رہنماء ناہید خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ بینظیربھٹو کے لخت جگر بلاول بھٹو پر جھوٹے الزامات لگارہی ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔