تاجر الیکشن میں ایسے امیدواروں کی حمایت کریں گے جو تاجر برادری کے مسائل اور جائز حقوق دلاسکے ، تاجر رہنماء

جمعہ 29 جون 2018 23:50

سکھر۔ 29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) انجمن تاجران میانی روڈ سکھر کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی افضل پالن پوری نے کی، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اجلاس میں میانی روڈ کے تاجروں کودرپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تاجروں کے مسائل کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور حالیہ الیکشن کے بارے مین بحث کی گئی اجلاس میں شریک تمام ممبران کی مشاورت کے ساتھ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ میانی روڈ کے تاجر اپنے مسائل کے حل اور جائز حقوق کیلئے الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ایسے امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے جو ہمارے جائز حقوق دلاسکے اور ہمارے مسائل کو حل کرے اس موقع پر انجمن میانی روڈ سکھر کے جنرل سیکرٹری ملک محمد رضوان الحق ، عبدالرحمن ، فیصل چوہان ، کاشف ، شیراز احمد ، حسین احمد ، سلمان ، زاہد عباسی ، کامران کمبوہ ، محمد طاہر عباسی ، منیر قریشی ،عبدالغفار میرانی دیگر بھی موجود تھے ۔