ریاست میں میرٹ کی بالادستی قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت اپنے منشور کے مطابق عملی اقدامات کررہی ہے‘مشتاق منہاس

گڈگورننس کے قیام کے لیے این ٹی ایس موجودہ حکومت کاسنہری کارنامہ ہے جو بھی اصل اورمتعلقہ آسامی پر میرٹ پرپورا ترے گا‘وزیر اطلاعات

پیر 2 جولائی 2018 14:34

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) آزادکشمیر حکومت کے وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہاکہ ریاست میں میرٹ کی بالادستی قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت اپنے منشور کے مطابق عملی اقدامات کررہی ہے۔جس سے تمام لوگوں کواس کے ثمرات مل رہے ہیں۔گڈگورننس کے قیام کے لیے این ٹی ایس موجودہ حکومت کاسنہری کارنامہ ہے جو بھی اصل اورمتعلقہ آسامی پر میرٹ پرپورا ترے گااس کواپنی قابلیت اورایلیت پر میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے حلقہ وسطی باغ میں مختلف علاقوں کے دورے کے دوران عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل باغ راجہ سعیدانقلابی پاکستان مسلم لیگ ن ضلع باغ کے سنیئر رہنما سردارابرارچغتائی ،سردار عاشق حسین ،سردارمحمد فیاض خان ،سردارخورشید سدھن ،سردارسیلم اکبر چغتائی ، اوردیگر کئی سینئر رہنماوں کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ یوتھ کے رہنما بھی کثیرتعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے گزشتہ روزکلری نٹریولہ ،کوٹیٹرہ مست خاں کوٹیٹری قندیل ٹنگیاٹ ،اوردیگرعلاقوں کا بھی دورہ کیا۔وزیرحکومت نے مختلف لوگوں کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر ان کے ایصا ل ثواب کے لیے فاتح خوانی بھی کی اورپسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرحکومت نے کہاکہ حکومت بلاتخصیص تعمیروترقی پورے آزادکشمیر میں منصوبے شروع کررکھے ہیں الیکشن میں عوام کے ساتھ جہاں جہاں ہم نے جووعدے کیے تھے وہ سارے پورے کیے جائیں گے ۔

حلقہ وسطی باغ کے تما م علاقوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اورمرحلہ وار ان مسائل کوحل کیاجارہاہے انہوںنے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقے اورپولنگ اسٹیشن وائز اپنے مسائل کی ترجیحات مقررکرکے دیں وہ معاملات زیادہ ضروری نوعیت کے ہیںان کی ترجیح وائز بتایا جائے تاکہ اہم نوعیت کے کاموں کو اوالین ترجیح میں حل کیاجائے تاہم مسائل کو مرحلہ وار حل کیاجائے گا۔