انتخابات میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے، ڈاکٹر عبد القدیر خان کی جماعت کا حیران کن سرپرائز

ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ کا ساتھیوں سمیت صمصام علی بخاری کی حمایت کا اعلان

پیر 2 جولائی 2018 17:50

انتخابات میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے، ڈاکٹر عبد القدیر خان ..
اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت این اے 141 کے امیدوار پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔عابد حسین بودلہ کا کہنا ہے کے سید صمصام علی شاہ نے ہمیشہ غریب اور کسان کے لیے آواز اٹھائی ہے صمصام شاہ جیسے لوگ پاکستان کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مرکزی چیئرمین ڈاکٹر اے کیو خان موومنٹ عابد حسین بودلہ کا کہنا ہے کہ جب تک اچھے اور ایماندار لوگ آگے نہیں آئیں گے تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ملک لوٹنے والوں کا ٹرائل ہونا چاہیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کو لندن سے بھی زیادہ خوبصورت اور محفوظ بنانا چاہتے ہیں لیکن سیاستدان اور کرپٹ ادارے پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے قدیر خان نے اپنی صرف بیس فیصد صلاحیتوں سے پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا 80فیصد سے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا سکتے ہیں لیکن ہر طرف سے مایوسی نظر آرہی ہے اب وقت ہے اچھے اور ایماندار لوگوں کو ووٹ دیکر اپنے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکے اورڈاکٹر عبدالقدیر خان نے محسوس کیا کہ بھارت نے پانچ ایٹمی دھماکے کئے اور اس کے ساتھ ہی اس کے وزراء میڈیا پر چیخ و پکار کرررہے تھے جیسے وہ پاکستان کو چند لمحوں میں چیر پھاڑ کے رکھ دیں گے اور آزاد کشمیر تو پکے ہوئے پھل کی طرح ان کی گود میں آن گرے گا مگر دنیا نے کھلی آنکھوں سے یہ منظر دیکھا کہ صرف دو ہی ہفتوں کے بعد پاکستان نے 6ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف بھارتی نیتاؤں کی نیندیں اڑادیں بلکہ ایٹم بم رکھنے والی اسلامی پہلی مملکت بننے پر پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی یہی وہ عظیم الشان کارنامہ تھا جس پر قوم نے اپنے محب وطن سپوت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ''محسن ِپاکستان''کے لقب سے نوازا۔

(جاری ہے)

مگر عالم کفر کو پاکستان جیسے ملک کا ایٹمی طاقت بننا اور اس ایٹم بم کے خالق جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ہیرو بننا کہاں گوارا تھا اسی لئے انہوں نے پہلے پاکستان پر حکمرانی کرنے والی اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے اس عظیم انسان اور قوم کے محسن کو ذلیل و رسوا کرنے اور اس کو گمنامی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی اور اس کے بعد پاکستان میں ایک منصوبے کے تحت دہشتگردی کا عفریت پھیلا کر اس کو کمزور سے کمزور تر کرنے اور آخر کار اسے ناکام ریاست قراردلوا کر اس کے ایٹم بم کا کانٹا نکالنے کے در پے ہیں مگر تاحال اس کی یہ دونوں مکروہ سازشیں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوچکی ہیں ۔